اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان ظاہر عظیمی نے منگل کو اعلان کیا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں طالبان کے خلاف فوج کی متعدد کاروائیوں میں طالبان کے اڑتیس افراد ہلاک اور پندرہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ عظیمی نے کہا کہ اس عرصے میں سڑک کے کنارے نصب، تیس بموں کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا اور طالبان کے بڑی مقدار میں ہلکے اور بھاری ہتھیار بھی فوج کے ہاتھ لگے ہیں۔ افغانستان کی وزارت داخلہ نے بھی منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کے مختلف صوبوں میں پولیس کی کاروائیوں میں طالبان کے تین افراد مارے گئے جبکہ چودہ دیگر کو گرفتار کرلیا گیا اور پولیس نے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔
.......
/169